Skip to main content

Two regions, two stories

 Comparison of Liechtenstein and Kashmir



لیختنستائن۔ شاید آپ نے یہ نام کبھی نہ سنا ہو، یا اگر سنا بھی ہو تو یورپ کے کسی کونے میں ایک چھوٹے سے پرامن ملک کے طور پر، جس کا نہ کوئی فوجی خطرہ ہے، نہ دہشتگردی، نہ غربت اور نہ ہی شور و ہنگامہ۔



Liechtenstein. You may have never heard of this name, or if you have, you may have heard of it as a small, peaceful country in a corner of Europe, with no military threat, no terrorism, no poverty, and no noise and commotion.


 

محض 160 مربع کلومیٹر پر پھیلا یہ ننھا سا ملک، دنیا کی بلند ترین فی کس آمدنی، سب سے کم جرائم، اور سب سے پائیدار نظام حکومت کے ساتھ، یوں آباد ہے جیسے امن کا کوئی خواب ہو۔



This tiny country, spread over just 160 square kilometers, with the world's highest per capita income, lowest crime rate, and most stable system of government, is inhabited as if by a dream of peace.



 

نہ اس کے پاس فوج ہے، نہ کوئی جوہری ہتھیار، نہ قرضے کے بوجھ تلے دبا ہوا ملک ہے، اور نہ ہی کوئی سپر پاور کا غلام۔ یہ ہے خودمختاری کی زندہ مثال۔


It has no army, no nuclear weapons, no debt-ridden country, and no vassal of a superpower. This is a living example of sovereignty.


 

اور ادھر ہم، آزاد کشمیر — ایک ایسا خطہ، جس کا رقبہ 84,400 مربع میل ہے، یعنی لیختنستائن سے پانچ سو گنا بڑا۔ جہاں قیمتی پتھر ہیں، نیلم کی کانیں ہیں، برف سے ڈھکے پہاڑ ہیں، دریاؤں کی شوریدہ لہریں ہیں، اور بے پناہ سیاحتی وسائل۔ مگر پھر بھی یہ خطہ "آزاد" ہوتے ہوئے بھی مکمل خودمختار نہیں۔

 

لیختنستائن میں 87 پولیس اہلکار کافی ہیں اور ہمارے ہاں؟ سیکورٹی، پولیس، چیک پوسٹیں، کیمرے، پٹرولنگ... پھر بھی نہ امن، نہ سکون!

 

وہاں نہ غربت ہے، نہ بھیک مانگنے والا ادھر ہر چوک میں کوئی نہ کوئی ہاتھ پھیلائے کھڑا ہوتا ہے۔ وہاں نہ قید خانے بھرے ہوتے ہیں ادھر جیلیں، تھانے، عدالتیں... اور پھر بھی انصاف کی کمی!

 

کیا ہم سوچنے کے قابل بھی بنے ہیں؟ کہ 160 کلومیٹر پر پھیلا ایک ملک، جس کے پاس فوج بھی نہیں، صرف وژن ہے — بامعنی، پرامن، دیرپا وژن۔

 

لیختنستائن نے خود کو کسی کی کالونی بننے سے بچایا اور ہم... آج 2025 میں بھی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے نیچے دبے بیٹھے ہیں۔

 

کیا کشمیر، لیختنستائن سے کم خوبصورت ہے؟ کیا ہمارے پہاڑ ان کے پہاڑوں سے کم بلند ہیں؟ کیا ہمارے پانی کم نیلے، کم گہرے، یا کم طاقتور ہیں؟ کیا ہم کسی بڑی سلطنت کے محتاج ہیں؟ یا ہم نے سوچنے کا فن ہی کھو دیا ہے؟

 

اگر ایک چھوٹا سا یورپی ملک سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے بیچ خاموشی سے، وقار سے جیتا جا سکتا ہے تو کیا ہمالیہ کی گود میں بسا ہوا کشمیر بھی ایک دن خودمختار، آزاد، پرامن نہیں ہو سکتا؟

 

کیا یہ ممکن نہیں کہ ہم اپنی جنگیں بند کریں، اپنی سوچوں کو بدلیں، اور ایک ایسا نظام لائیں جہاں لیختنستائن کی طرز پر ہم بھی خود پر اعتماد کریں، دوسروں پر نہیں؟

 

ہمیں توپوں کی نہیں ویژن، تعلیم، دیانت، اور حکمت کی ضرورت ہے

 

ہمیں ایٹم بم کی نہیں غربت ختم کرنے، عوام کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے

 

ہمیں گولی کی نہیں فکر کی، آزادی کی، خودی کی ضرورت ہے

 

کیونکہ جہاں خوشحالی ہوتی ہے، وہاں بندوق نہیں، قلم چلتا ہے اور آج اگر لیختنستائن امن سے سو سکتا ہے تو کشمیر کیوں نہیں؟

 

وقت آ گیا ہے کہ ہم لیختنستائن جیسے چھوٹے ملک سے سیکھیں کہ آزادی کا مطلب صرف دشمن سے بچنا نہیں، بلکہ اپنے اندر کے خوف، غلامی، اور فکری افلاس سے نجات پانا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

What is the data policy of Deepseek?

           🌏  DeepSeek  🔍 Data Security, User Rights, and the New Stanndard for Privacy in the Digital World This article provides complete information about DeepSec's privacy policy, which details data protection, user rights, and new privacy standards in the digital world . DeepSeek ensures the safety of your data, just like a strong lock protects your home." DeepSeek Security Methodology : Commitment to Shielding Your Data In the automated age, where development has made life more clear, security and data confirmation have become critical concerns. DeepSeek , a cutting edge man-made thinking stage, sees your security in a serious way. Our insurance procedure ensures the security of your data as well as outfits you with limitless power over your information. This article nuances each piece of DeepSec's insurance system, helping you with understanding how we use your data, how we keep it secure, and what your opportunities are. Data Security ...

Can I earn $1000 from Blogspot in a month?

اگر آپ 2025 میں بلاگنگ سے کمائی کا نیا طریقہ جاننا چاہتے ہیں، تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے! اس ویڈیو میں، ہم ایک فری، ورک فرام ہوم اور پارٹ ٹائم بلاگنگ میتھڈ پر بات کر رہے ہیں جو آپ کے لیے اضافی آمدنی کا بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ✔ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ سیکھیں گے: ✅ 2025 میں بلاگنگ سے پیسے کمانے کا نیا طریقہ ✅ بغیر کسی سرمایہ کاری کے بلاگنگ کیسے شروع کریں ✅ پارٹ ٹائم کام کر کے کیسے اچھی آمدنی حاصل کریں ✅ بہترین پلیٹ فارمز جہاں آپ اپنا بلاگ بنا سکتے ہیں چاہے آپ اسٹوڈنٹ ہوں، جاب ہولڈر، یا کوئی بھی جو آن لائن ارننگ میں دلچسپی رکھتا ہو، یہ طریقہ آپ کے لیے بہترین ہو سکتا ہے! 🔔 ویڈیو کو مکمل دیکھیں اور مزید اپڈیٹس کے لیے سبسکرائب کریں! ---

khan 349-page letter 2025

The Destroying of Pakistan's Established Request 🌍🌍🌍🌍🌍🌍🌍🌍🌍       A Lawful and Political Investigation by Riaz Gillani ✍️ Date: 31-01-2025🕤 ---    Leader Rundown Pakistan is amidst a significant protected emergency described by the disintegration of vote based establishments, concealment of political resistance, and heightening common liberties infringement. This report looks at a 349-page letter presented by previous Top state leader Imran Khan to the Central Equity of Pakistan. It frames the accompanying basic focuses: 1. The efficient destroying of Pakistan's sacred structure. 2. Appointive extortion and the concealment of political resistance. 3. Far and wide basic liberties infringement, including extrajudicial killings, authorized vanishings, and custodial torment. 4. The legal executive's inability to maintain principal freedoms and its inaction in safeguarding the constitution. The letter gives broad documentation of these cases and contends fo...